جہانگیر بدر کی وفات سے پارٹی حقیقی جیالے سے محروم ہوگئی، سید فراز زیدی

جہانگیر بدر کی وفات سے پارٹی حقیقی جیالے سے محروم ہوگئی، سید فراز زیدی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماء راؤ یاسر اقبال، اور ٹکٹ ہولڈر لاہور کینٹ بورڈ سید فراز زیدی نے جہانگیر بد ر کی وفات پر انتہائی رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے مشکل ترین وقت میں قیادت کے ساتھ ثابت قدمی کی عظیم مثال قائم کرنے والے رہنماء اور حقیقی جیالے سے محروم ہو گئی ہے۔ جن کی وفات کا غم تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت و کارکناں نے منایا اور انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر ایک حقیقی سیاسی کارکن، مخلص جمہوریت پسند اور بھٹو خاندان کے وفادار کی حیثیت سے پارٹی کا عظیم سرمایہ ہی نہیں بلکہ وہ سیاسی کارکنوں کے لیے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے۔انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک پر نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ محروم جہانگیر بدر کو یہ اعزاز بھی حاصل رہے گا کہ انہوں نے بھٹوز کی تین نسلوں کے ساتھ سیاسی جدوجہد کرتے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4