اظہار تعزیت
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان ، جاوید اقبال بھٹی ، ثاقب میر، فیصل شاہ،فہد شہزاد نے شمالی لاہور کے رہنماء رانا عارف مشتاق سے ان کی والدہ مرحومہ کا اظہار تعزیت کیا،ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اورسوگوارخاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔