بچی کو قتل کرنے والے ملزم کا چالان سیشن کورٹ میں پیش
لاہور(نامہ نگار)مناواں پولیس نے 9 سالہ سونیاں کو زہریلا دودھ پلا کر ہلاک کرنے والے ملزم سکندر کا چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا ہے، سیشن جج لاہورنذیر احمد گجانہ اس کیس کی سماعت خود کریں گے۔سیشن جج کی عدالت میں مناواں کی 9 سالہ لڑکی سونیاں کا چالان پیش کیا گیا ،چالان کے واقعات دیکھتے ہوئے سیشن جج نے اس کیس کی خود سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو 24نومبر کو طلب کرلیاہے۔چالان کی مدعیہ مقتولہ کی والدہ آسیہ بیگم ہے جس نے رپورٹ کی تھی کہ اس کے خاوند نیاز علی کو سکندر نے دشمنی کی بنا پر قتل کردیا ،بعد میں اس کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر خاوند کے قتل کیس میں صلح کرلی اور رہا ہوگیا، چند روز بعد اس نے ہمدردی کرتے ہوئے کہ وہ بچوں کا خیال رکھے گا ،اس کو دودھ بھجوایا اس نے اس دودھ کو گرم کیا بعد میں دوبچوں 9سالہ سونیاں اور 7سالہ علی عمر کو پلایااور اس نے بھی ساتھ ہی دودھ پی لیا ،دودھ پیتے ہی ان کی خالت خراب ہوگئی فوری محلے والوں نے ان کو ہسپتال پہنچایا جہاں 9سالہ سونیاں دم توڑگئی۔
میرے بچوں کو سکندر نے قتل کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ دشمنی کی وجہ سے اس کے خاندان کوختم کرنا چاہتا ہے ۔