لاہور بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ بنوایا

لاہور بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ بنوایا

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2017ء بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے فیصلے پر عاصمہ جہانگیر اپنا ووٹ بنوانے کے لئے ایوان عدل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے انگوٹھے لگا کر بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ بنوایا۔واضح رہے کہ آئندہ جس ووٹر کا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ نہیں ہوگا وہ ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے ایوان عدل پہنچنے پر وکلا ء نے ان کا استقبال کیا ۔،اس موقع پر ان کے ہمراہ لاہور بار کے سابق صدر ساجد بشیر کے علاوہ دیگر وکلا بھی موجود تھے۔

عاصمہ جہانگیر نے ایوان عدل بار روم میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپنا ووٹ بنوایا اس کے بعد لاہور بار کے انتخابات 2017ء میں ان کی طرف سے صدارتی امیدوار ملک ارشد کی کنونسنگ بھی کی اور وکلا سے ووٹ مانگے۔ لاہور بار نے 2017ء کے انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے باقاعدہ نوٹس بورڈ آویزاں کردیا ہے کہ لاہور بار کے تمام ووٹر اپنے ووٹ بائیومیٹرک کے تحت درج کرائیں ،

مزید : میٹروپولیٹن 4