تاجروں کو پر سکون ماحول دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،اعجاز خان

تاجروں کو پر سکون ماحول دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،اعجاز خان

لاہور (پ ر)پاکستان ایسوسی ایشن آف شوز ایسریز (پاسہ) کے چیئرمین اعجاز خان نے کہا ہے کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کو پرسکون اور آزادانہ کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاجروں کی ترقی و خوشحالی وعدوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے، مشکل حالات کے باوجود کاروبار کرکے تاجر ملک سے اپنی وابستگی کا ثبوت دے رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھی جواباً مثبت ردّ عمل کا مظاہرہ کرنا اور تاجروں کے مسائل حل کرنے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اعجاز خان نے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے والے عملے کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال، سمگل شدہ مال کی چیکنگ کے نام پر مارکیٹوں کے باہر ناکوں، ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام، ٹیکسوں کی زیادہ شرح، کاروباری امور میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کی مداخلت، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس، بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ٹریفک کے بدترین مسائل اور جرائم نے تاجروں کا کاروبار کرنا محال کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4