ایل ڈی اے افسر کو یونین اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا معاملہ سنبھل نہ سکا

ایل ڈی اے افسر کو یونین اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا معاملہ سنبھل نہ سکا

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ایل ڈی اے کے افسر کو یونین اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا معاملہ سنبھل نہ سکا، افسران نے 7 نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کردیا، سی بی اے یونین کے خلاف سخت کارروائی اور حلف برداری کی تقریب منسوخی کا مطالبہ شامل ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے مشترکہ طور پر چیف انجنیئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو باضابطہ مطالبات کا چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے افسران کی جانب سے 7 نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ میں سی بی اے ولائیت خان، نعیم اللہ، رانا ارشاد کی معطلی اور تادیبی محکمانہ کارروائی کا مطالبہ شامل ہے۔ چارٹر اف ڈیمانڈ میں سی بی اے کے دفتر کو ایل ڈی اے افس سے فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔نعیم اللہ، ولائیت خان اور رانا ارشاد کے خلاف گریڈ 18 کے افسر شفقت نیاز کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر ایف ائی ار، سی بی اے یونین کے خلاف انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2010 کے سیکشن 18 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی بی اے یونین کی 19 نومبر کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جبکہ برخاست ملازمین اور پرائیویٹ افراد کے ایل ڈی اے ا?فس میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی اے کے ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4