حامد خان کی معذرت ،تحریک انصاف کا پاناما کیس کی پیروی کیلئے اعتزاز اور بابر اعوان سے رابطہ

حامد خان کی معذرت ،تحریک انصاف کا پاناما کیس کی پیروی کیلئے اعتزاز اور بابر ...
حامد خان کی معذرت ،تحریک انصاف کا پاناما کیس کی پیروی کیلئے اعتزاز اور بابر اعوان سے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کرلی اس حوالے سے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کردیاہے ،جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے اعتزاز احسن اور بابر اعوان سے رابطہ کرلیا ہے۔جمعہ کو تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد کیس کی پیروی سے معذرت کرلی اس حوالے سے انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو لندن روانگی سے قبل ہی آگاہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق سینئر ماہر قانون حامد خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میڈیا پر جاری مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد میرے لیے پاناماکیس کی پیروی ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ یہاں میڈیا خود ہی فیصلے کر دیتا ہے اور خود ہی لوگوں کی کار کر دگی بارے کہہ دیتا ہے کیس لمبا چلنا ہوتا ہے ہم وکیل اس چیز کے عادی نہیں۔انہوں نے کہاک ہم اپنے طریقے سے کیس پیش کر نے کے عادی ہیں اس لئے میں نے عمران خان سے معذرت کرلی ہے کہ میں مزید پیروی نہیں کر سکوں گا ۔بعض رہنماؤں کی جانب سے کیس کے حوالے سے ان کی مخالفت بارے سوال پر حامد خان نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور میری پارٹی ہمیشہ سے میرے ساتھ ہے میں پارٹی کے ساتھ ہوں عمران خان نے کہاکہ لیگل ٹیم کی سربراہی ہر صورت میں آپ کرتے رہیں گے اگر آپ کہتے ہیں تو ہم کسی اور کو پیش کر دیتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح مخالفت کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں کسی کا نام نہیں لونگا کہ اس کے پیچھے کون ہے ؟ لیکن میڈیا پر جتنی بد تمیزی ہوئی ہے اور لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ کیا کچھ آیا ٗوکلاء نے کہا کہ ہمارا تو یہ دیکھ کر خون کھول رہا ہے ان کو پتہ نہیں کہ کیس کس طرح کئے جاتے ہیں کیس کتنے لمبے ہوتے ہیں ان کے کیا کیا مراحل ہوتے ہیں اور ججز طرح طرح کے ریمارکس دیتے ہیں اور میڈیا ججز کے ریمارکس کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ جیسے کیس فیصلہ ہی ہوگا انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا نے جو ماحول بنا دیا ہے اس میں کیس کو صحیح معنوں میں چلانا مشکل کر دیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کیس میں میری معاونت کررہے تھے انہوں نے اس کیس میں بڑی محنت کی ہے میرے خیال میں وہ اس کیس کی پیروی کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی تیاری ہوئی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دور ان چیئرمین تحریک انصاف نے خدمات پر حامد خان کو سراہا اور کہا خواہش ہے کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں ، کمٹمنٹ کسی قسم کے شک وشبے سے بالا تر ہیں۔ حامد خان نے خدمات کے اعتراف پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کی معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن اور بابراعوان سے رابطہ کیا ہے ،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو پاناما کیس کے حوالے سے اہم ترین تجاویز بھی دی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -