بھارت کا لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں 13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

بھارت کا لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی میں 13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


؂ نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے بالآخر کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کارروائی میں اپنے13 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہدنو ں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7 پاکستانی فوجی شہید ہو ئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائیو ں میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اور وہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے ،بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا بدلہ لینے کے حوالے سے پاکستانی فوجی سربراہ کے بیان پر ہمیں سخت تشویش ہے ،بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران ہمارے13 فوجی مارے گئے لیکن ہم نے پاکستان سے بدلہ لینے کا کوئی بیان نہیں دیا ،بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرز نے عادت بنا لی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان ناقابل برداشت اور اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -