عمران کی برطانیہ روانگی سے قبل شیخ رشید سے ملاقات،پانامہ کیس پر گفتگو

عمران کی برطانیہ روانگی سے قبل شیخ رشید سے ملاقات،پانامہ کیس پر گفتگو

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی برطانیہ روانگی سے قبل شیخ رشید سے ملاقات،پانامہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر غور۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی برطانیہ روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کا سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کی سماعت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سماعت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، تحریک انصاف کی قانونی ٹیم مضبوط بنیادوں پر مقدمہ لڑ رہی ہے ، حکمرانوں کے پاس قوم کے سو الوں کا جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

مزید : صفحہ اول