الیکشن کمیشن کا یکم جنوری 2017ء سے تمام ووٹرز کا اندراج خود کرنے کا فیصلہ ،ڈسٹریکٹ الیکشن کمشنرز سے تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن کا یکم جنوری 2017ء سے تمام ووٹرز کا اندراج خود کرنے کا فیصلہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن یکم جنوری 2017سے تمام ووٹرز کا اندراج خود کرے گا،نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹا بیس الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے درکار عملے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ،الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات 2018کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،الیکشن کمیشن یکم جنوری 2017سے تمام ووٹرز کا اندراج خود کرے گا،نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زسے درکار عملے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔الیکشن کمیشن کے تحت 7دسمبر کو نیشنل ووٹر ز ڈے کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ افسران کے لیے3لاکھ نام درکار ہیں، آیندہ عام انتخابات کے لیے3 دسمبرسے پولنگ سٹیشنزکا سروے ہوگا، مانیٹرنگ ونگ براہ راست چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو جوابدہ ہوگا،ویئر ہاوسزمیں انتخابی مواد ،ڈیٹا بیس اور دیگر چیزیں سٹور کی جائیں گی،وفاقی اور صوبائی حکومت سے 30ہزار افسران کی فہرستیں موصول ہوئی ہیں،عام انتخابات کے نتائج کے لیے اپ ڈیٹڈ نظام مرتب کیا جائے گا، اجلاس کو بریفنگ دی گئی ہے کہ عام انتخابات میں کل 30ویئر ہاوئسز بنائے جائیں گے، ماڈل ویئر ہاوسز سکھر،فیصل آباد،کوئٹہ،کوہاٹ میں بنائے گئے، عام انتخابات 2018کے لیے چار ماڈل ویئر ہاؤسز بنا لیے گئے ہیں،بلوچستان کے چار کے سوا دیگراضلاع الیکشن کمیشن کے انٹرنیٹ سے منسلک کردیے گئے ۔

مزید : صفحہ اول