وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر ...

کراچی(اے این این ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں صوبے خصوصاً کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات می کراچی کی امن وامان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں مکمل تعاون ہے جس کے باعث شہر میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہیگا۔

مزید : صفحہ اول