ڈیرہ بگٹی،ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی،ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(اے این این)بلوچستان کے علا قے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تنظیم بی آر اے کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ کے شام بلوچستان کے علا قے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے دہشتگردوں کے موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2دہشتگرد کو ہلاک کر دیا اور مو قع سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگر د سیکورٹی فورسز پر حملوں ،گیس پائپ لائن کو نقصان اور دیگر تخریب کاری کی واقعات میں ملوث تھے مزید کارروائی جاری ہے ۔

مزید : صفحہ اول