لاہور ،سی ٹی ڈی کی کارروائی داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

لاہور ،سی ٹی ڈی کی کارروائی داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کئے گئے کالعد م تنظیم کے 8دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہیں ،سی ٹی ڈی نے ملزمان کی نشاندہی پر کئی سہولت کاروں اور ان کے نیٹ ورک کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چند روز قبل سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 8دہشتگردوں کا گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی 3ماہ سے سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے ریکی کی جا رہی تھی اور ان کے خلاف شواہد ملنے پر ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان لاہور میں لوگوں کو نہ صرف داعش میں شامل کرتے تھے بلکہ انہیں ٹریننگ دینے اور لڑنے کے لئے شام اور افغانستان بھجوا دیتے تھے ۔تفتیش کے دوران ملزمان نے کئی افراد کو شام اور افغانستان بھجوانے کا اعتراف کیا ہے ۔دہشتگردوں میں داعش لاہور کا علاقائی لیڈر بھی شامل ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آ ئی ہے کہ قاری عابد جو کہ داعش کے سوشل میڈیا سیل کا اہم رکن ہے اور شام میں موجود ہے اس کا بھی ان ملزمان سے گہرا تعلق ہے اور وہ ان کے ذریعے پنجاب بھر میں داعش کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے ملزمان سے دوران تفتیش کئی سہولت کاروں اور ساتھیوں کی معلومات حاصؒ کر لی ہیں اور پنجاب بھر میں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -