لاہور بارایسوی ایشن کے آئندہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ

لاہور بارایسوی ایشن کے آئندہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا ...

لاہور(آئی این پی) لاہور بارایسوی ایشن کے آئندہ انتخابات 2017 بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ ’ماہر قانون دان عاصمہ جہانگیر اپنا ووٹ بنوانے کے لیے ایوان عدل پہنچ گئیں ‘اپنے انگوٹھے لگا کر بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ بنوایا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے ایوان عدل پہنچنے پر وکلا نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ لاہور بار کے سابق صدر ساجد بشیر کے علاوہ دیگر وکلا بھی موجود تھے عاصمہ جہانگیر نے ایوان عدل بار روم میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپنا ووٹ بنوایا اس کے بعد لاہور بار کے انتخابات دوہزار سترہ میں ان کی طرف سے کھڑے صدارتی امیدوار ملک ارشد کی کنونسنگ بھی کی اور وکلا سے ووٹ مانگے لاہور بار نے دوہزار سترہ کے انتخابات بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لیے باقاعدہ نوٹس بورڈ آویزاں کردیا ہے کہ لاہور بار کے تمام ووٹر اپنے ووٹ بائیومیٹرک کے تحت درج کرائیں آئندہ جس ووٹر کا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ نہیں ہوگا وہ ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

مزید : صفحہ اول