قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور ندیم افضل چن سیکرٹری جنرل مقرر

قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور ندیم افضل چن سیکرٹری جنرل ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے قمر الزمان کائرہ کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدرمقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جبکہ ندیم افضل چن سیکرٹر ی جنرل اور مصطفی نوازکھوکھر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی زیرصدارت ورکنگ کمیٹی کے بلاول ہاؤس لاہورمیں ہونیوالے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو کے تر جمان جمیل سومرو نے وسطحی پنجاب کے تینوں عہدیداروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ایک روایت بھی ہے اور روایت کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آتے رہتے ہیں مگر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہم پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط اور فعال بنا کر اپنے مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیں گے اور اضلاع میں عہدیداروں کیلئے پارٹی کمیٹی کے نام تجویز کیے ہیں مگر تمام عہدوں پر تقرری پارٹی چےئر مین بلاول بھٹو انٹر ویو کے بعد کر یں گے اور کوشش ہوگی 27دسمبر2016سے پہلے تمام عہدوں پر نامزدگیاں کر دی جائیں اس کے بعد بلاول بھٹو نے احتجاجی تحر یک کے حوالے سے جو پالیسی بنائی ہے اس کے مطابق آگے چلیں گے۔

مزید : صفحہ اول