شہبازشریف کی 8سال میں آٹھوں سکیمیں فیل ہوئیں،پرویزالٰہی

شہبازشریف کی 8سال میں آٹھوں سکیمیں فیل ہوئیں،پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پنجاب میں حکومت کے حالیہ 8سال میں مختلف شعبوں میں دی گئی آٹھوں سکیمیں فیل ہو چکی ہیں، ان نمائشی سکیموں پر صوبہ کے سرکاری خزانہ سے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے ہیں بلکہ بعض سکیموں کو ختم کرنے کے بعد بھی ان کیلئے بینکوں سے حاصل کیے گئے قرضوں پر کروڑوں روپے سود کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اُن کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کیلئے سہولتوں، روزگار کی فراہمی اور دیگر تمام شعبوں میں حالات بہتر ہونے کی بجائے دن بدن بدترین ہوتے جا رہے ہیں، وزیراعظم نئے ہسپتال بنانے کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کو ٹھیکے پر دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ہمارے تاریخی کاموں سے عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہبازشریف نے سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، آشیانہ، موبائل ہیلتھ یونٹ، کسان پیکیج، ہیلتھ کارڈ، دانش سکول، سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے نام سے جن آٹھ سکیموں کا دن رات چرچا اور بلند و بانگ دعوے کیے اور کروڑوں روپے ان سکیموں کی صرف تشہیر پر خرچ کر دئیے گئے ان کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -