پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سوشل سیکٹر کی نئی آسامی کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سوشل سیکٹر کی نئی آسامی کی منظوری دیدی

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سوشل سیکٹر کی نئی آسامی کی منظوری دیدی۔تفصیلا ت کے مطا بق اس وقت پنجاب میں دو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور یہ تیسرا ایڈیشنل چیف سیکرٹری سوشل سیکٹر ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایجوکیشن کے پانچ محکموں اور ہیلتھ کے دو محکموں کا براہ راست سربراہ اور ذمہ دار ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی نئی اسامی پر خواجہ شمائل احمد کو لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر