پانامہ لیکس کے حقائق کھلی کتاب کی طرح ہیں ، طاہر القادری

پانامہ لیکس کے حقائق کھلی کتاب کی طرح ہیں ، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی جا چکی ،منی ٹریل اور دستاویزی ثبوت دینا حکمران خاندان کی ذمہ داری ہے۔ قانون کا ادنیٰ طالب علم ہوں۔ میرا مفت مشورہ ہے عمران خان وکلاء پینل بدل لیں یا کچھ مزید وکلاء پینل میں شامل کریں۔ مشورہ ماننا یا نہ ماننا ان کا حق ہے۔ وہ گزشتہ روز ٹورنٹو سے یہاں ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کیس کا ایک قانونی پہلو ہے اور ایک اخلاقی سیاسی پہلو ہے۔معمولی سا فہم رکھنے والا عام دیہاتی پاکستانی بھی سمجھتا ہے کہ کرپشن ہوئی اور پانامہ لیکس کے حقائق کھلی کتاب کی طرح ہیں مگر جرم کا ہونا اور جرم کا ثابت کرنا پاکستان میں دو الگ الگ بحثیں ہیں۔پانامہ لیکس کے حوالے سے دیکھتے ہیں ثبوت مہیا ہونے والا کرشمہ کیسے ظہور پذیر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے حوالے سے ذاتی حیثیت میں بہت کچھ جانتا ہوں مگر بات صرف اتنی ہی کرتا ہوں جو منظر عام پر ہوتی ہے یہ فلیٹس اس سے بھی زیادہ پرانے ہیں جتنے کاغذات میں بتائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط ڈیفنس کی موت کیلئے کافی ہے ۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے فلور پر جو کچھ کہا وہ بھی کیس کے ریکارڈ کا حصہ بننا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -