ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 2 ارب 9کروڑ 43 لاکھ روپے منظور

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 2 ارب 9کروڑ 43 لاکھ روپے منظور

لاہو ر(کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 30 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 2 سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب 9کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ گزشتہ روزصوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 30ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی جن 2 سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع راولپنڈی میں بانسرہ گلی سے لے کر لارنس کالج تا جھِکا گلی لمبائی 9.35 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 61 کروڑ 11 لاکھ 68 ہزار روپے اور ضلع سرگودھا میں شاہ پور بھیرہ ملکوال روڈ لمبائی 76.50 کلومیٹر (فیز I) کی تعمیر و مرمت ، بحالی اور کشادگی کیلئے 1 ارب 48 کروڑ 31 لاکھ 83 ہزار روپے شامل ہیں۔

ترقیاتی سکیمیں

مزید : صفحہ آخر