پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کوریج میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کوریج میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کی ٹیم نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے امیونائزیشن کوریج کو بہتر بنانے کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور صرف 2 برس کے دوران پنجاب حکومت کی امیونائزیشن کوریج 56 فیصد سے بڑھ کر 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو بھارت سے بھی بہت بہتر ہے جہاں اس وقت امیونائزیشن کوریج 70 فیصد ہے۔روڈ میپ ٹیم نے امیونائزیشن کوریج کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی قیاد ت میں محکمہ صحت کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ آپ کا بہت شاندار اقدام ہے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
امیونائزیشن

مزید :

صفحہ آخر -