لیسکو ملازمین کی دوران ڈیوٹی سیفٹی کے لئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

لیسکو ملازمین کی دوران ڈیوٹی سیفٹی کے لئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوسیدواجدعلی کاظمی نے لیسکو بورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبران ظفرعثمانی،ملک عبدالقیوم اورایچ آرڈائریکٹر عاضیہ شعیب کے ہمراہ ایمبیسڈرز ہوٹل میں منعقدہBehavioural Based Saftey (BBS) (رویاتی بنیاد پر حفاظت)ٹریننگ سیشنزکے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پاک سیفٹی سیلویشن اورانسٹیٹیوٹ آف لائن مین ایجوکیشن اینڈسیفٹی کے زیراہتمام لیسکو کے لائن سٹاف کی سیفٹی کے حوالے سے آغاز کیے جانے والے پروگرامBehavioural Based Saftey (BBS)کے اختتامی سیشن میں لیسکوچیف سیدواجدعلی کاظمی اوربورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبر ظفرعثمانی نے لیسکولائن سٹاف سے خطاب کیا۔لیسکوچیف نے لائن سٹاف کویہ باورکروایاکہ آپ لوگ لائنوں پرکام کرنے سے پہلے اچھی طرح اپنی سیفٹی کوجانچیں اوریہ اطمینان کرلیں کہ لائن چالونہ ہوآپ مکمل Equipedہوکرلائن پر کام کریں تا کہ کسی بھی حادثہ کے امکانات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیسکولائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اورلیسکولائن سٹاف ہروقت صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں رہتاہے۔سیشن کے اختتام پرLevel-1پروگرام میں شرکت کرنے والے لائن مینوں کوسرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔

لیسکو پروگرام

مزید : صفحہ آخر