حامد خان کو بدنام کرنے والے بازنہ آئے تو بار میں داخلہ بند کر د یں گے،رانا ضیاء الرحمن

حامد خان کو بدنام کرنے والے بازنہ آئے تو بار میں داخلہ بند کر د یں گے،رانا ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا عبدالرحمن ضیاء نے کہا ہے کہ حامد خان کو بدنام کرنے والے لوگ اوچھے ہتھکنڈوں سے بعض آجائیں ورنہ ان کے بار میں داخلے پر پابندی لگادی جائے گی ۔اپنے ایک بیان میں ہائی کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ کچھ موقع پرست اور سیاسی یتیم وکلاء نے نام نہاد صحافیوں کو اپنے ساتھ ملا کر ایک مذموم سازش کے تحت اس ملک کے نامور وکیل حامد خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ،اس حرکت کا مقصد پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے میاں محمد نوازشریف کوفائدہ پہنچانا ہے ،ان لوگوں نے حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حامد خان وکلاء کے سب سے ہردل عزیز راہنما ہیں۔

داخلہ بند

مزید : صفحہ آخر