ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم، رجسٹرار کوآپریٹو 24نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب

ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم، رجسٹرار کوآپریٹو ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے 20 نومبر کو ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو کو 24نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔غازی الدین بابر کی درخواست پران کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ کوآپریٹو نے غازی الدین بابر کو سوسائٹی کے انتخابات میں بطور صدر امیدوار حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔ اعتراض کنندہ میاں عبدالستارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غازی الدین بابر اور انکے والد ظہیر الدین بابر سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں جبکہ دونوں باپ بیٹے کے سوسائٹی کے معاہدے بھی موجود ہیں، آڈٹ رپورٹ میں بھی دونوں باپ بیٹے کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ملٹری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو کو 24نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر