تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کی بحالی کیلئے درخواست مسترد

تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کی بحالی کیلئے درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کی بحالی کیلئے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ عدالتیں پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔درخواست گزار تحریک انقلاب کی جانب سے دائر درخواست میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم خصوصی عدالتوں کی تحلیل کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل علم الدین غازی نے عدالت کو بتایا کہ دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں تاہم آرڈیننس کی معیاد مکمل ہونے پر یہ عدالتیں تحلیل ہوگئیں۔حکومت کی غفلت کی وجہ سے بروقت آرڈیننس کی معیاد میں توسیع نہیں کی جاسکیں اور مقدمات زیر التوا ہیں.۔لہذا تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کو بحال کیا جائے ،ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عدالتیں پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی اور اسی نکتہ پر درخواست مسترد کردی۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -