ججوں کی تعیناتی کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت اور وکلاء ایسوسی ایشنز کو نوٹسز

ججوں کی تعیناتی کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت اور وکلاء ایسوسی ایشنز کو نوٹسز

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں ججوں کی خالی اسامیاں جلدی پر کرنے اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے تعیناتیوں کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پاکستان بار کونسل،پنجاب بار کونسل اور بار ایسویسی ایشنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21دسمبرتک جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار مقامی وکیل ایم ایچ مجاہد کی درخواست پراسکے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا کہ اعلی عدلیہ میں ججوں کی تعیناتیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کا طریقہ کار موجود نہیں۔ججوں کی ٹیسٹ اور انٹرویو کے بغیر تعیناتیاں میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ جس سے اہل امیدواروں میں بے چینی پھیلتی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تمام آسامیوں کو فوری طور پر کیا جائے۔

ججوں کی تعیناتی

مزید : صفحہ آخر