ڈاکٹر آصف کرمانی کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ڈاکٹر آصف کرمانی کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے ...

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

مزید : صفحہ آخر