فوڈ اتھارٹی نے لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں مقابلہ صفائی کا اعلان کر دیا

فوڈ اتھارٹی نے لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں مقابلہ صفائی کا اعلان کر دیا

لاہور )کامرس رپورٹر(پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں مقابلہ صفائی کا اعلان کیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اچانک ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا اورگوشت کی دوکانوں میں صفائی کی صورتحال پر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔ مارکیٹ میں صاف ستھری دوکانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹولینٹن مارکیٹ میں صفائی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا اور جیتنے والوں کو 50 ہزار فی کس انعام دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فیروز پور روڑ پر ٹولنٹن مارکیٹ میں ناقص اور غیر معیاری گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ حلال گوشت کی دوکانوں کے ساتھ پالتو بلیوں اور کتوں کا کاروبار کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے دو دوکانوں کو فوری طور پر سر بمہر کرکے 3لوگوں کے خلاف FIR درج کروائی اور 105kgغیر معیاری، مضر صحت گوشت کو تجزیے کے لیے PAMCOکے حوالے کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے جلال سنزکے مٹھائیوں کے کارخانے پرچھاپہ مارا اوربیکری پروڈکٹس کے لیے تیار کیے گیے انڈوں کے آمیزے میں خون کے ذرات کی موجودگی، غذائی اجزاء کی Traceability نہ ہونے اور ناقص صفائی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈائریکٹر آپریشنز لبنیٰ رشید نے DHAفیز 5میں جلال سنز بیکرز کو گوشت کو نا مناسب درجہ حرارت پر سٹور کرنے اورصفائی کے ناقص انتظامات پر50ہزار جرمانہ کیا ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دلاور سویٹس (پراڈکشن یونٹ)کو فوڈ کلر ک Traceabilityنہ ہونے اور پراڈکشن ایریا میں کوڑے کی موجودگی پرجبکہ قلعہ دیدار سنگھ میں فش کارنر کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ نندی پور ٹاؤن میں حافظ نمکو کو زائدالمعیاد تیل کا استعمال کرنے اور نمکو بغیر کسی لیبل کے بیچنے پر سیل کرتے ہوئے نمکو یمپلز لیبارٹری تجزیے کے لیے بجھوا دیے۔فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جڑانوالہ روڑمیں گورمے بیکرز(پراڈکشن یونٹ)کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 37000روپے،ڈی ٹائپ کالونی میں لا جواب حلیم اینڈ کڑاہی کو آٹھ ہزار،جھنگ روڑ پرایک پراڈکشن یونٹ کو پراڈکشن ایریا میں کوڑا کی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر