وزیراعلیٰ شہباز شریف کا حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں حاجی محمد عدیل مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن سیاستدان تھے اور جمہوریت کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حاجی محمد عدیل مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر