ائیر پورٹ حملہ کیس، 10 دہشت گردوں کی قبر کشائی ہو گی

ائیر پورٹ حملہ کیس، 10 دہشت گردوں کی قبر کشائی ہو گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے نکلا ڈی این اے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مارے گئے دہشت گردوں کی قبر کشائی کی اجازت دے دی ہے۔9 جولائی 2013 کو کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تھا تاہم تین سال بعد حملہ کیس میں پھر ہلچل ہوئی ہے۔ ملزمان کی شناخت کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مارے گئے دس دہشت گردوں کی قبر کشائی کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔ قبر کشائی 22 نومبر کو ہو گی۔ ڈی این اے ٹیسٹ دو ملزمان کا کراچی سے تعلق ہونے پر کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کی تدفین سپر ہائی وے قبرستان میں کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر