راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا فرار

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا فرار

راولپنڈی( آن لائن ) راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک فرار ہوگیا ، کارروائی میں دو سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر راولپنڈی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم داعش کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم کے قبضے سے ایل ای ڈی ، رائفل پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے ہلاک دہشتگرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا فرار دہشتگرد کا نام عمران ستی بتایا گیا ہے ۔

دہشتگرد ہلاک

مزید : صفحہ آخر