اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پولیٹیکل فنانس ونگ کا فریم ورک تیار

اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پولیٹیکل فنانس ونگ کا فریم ورک ...

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پولیٹیکل فنانس ونگ کا فریم ورک تیار کر لیا،ایف بی آر، آڈیٹر جنرل، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے معاونت لی جائے گی جبکہ غلط بیانی پر عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے پولیٹکل فنانس ونگ تیار کر لیا۔ ایف بی آر، آڈیٹر جنرل، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے معاونت لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کانفیڈینشل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹکل فنانس ونگ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹکل فنانس انتخابی مہم کے اخراجات پر نظر رکھیں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا گزشتہ دو برس کے اثاثوں سے موازنہ کیا جائے گا۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین ہر سال یکم نومبر سے شروع ہو گی اور اثاثوں میں غلط بیانی پر عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے پولیٹکل فنانس ونگ میں سات آسامیوں پر بھرتیوں کی تجویز بھی دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر