مردان، جرگہ کے دوران فائرنگ ویلج ناظم سمیت 2جاں بحق، 1زخمی
مردان (بیورورپورٹ ) نواحی علاقہ چم ڈھیر ی میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے ویلج ناظم سمیت 2افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ویلج کونسل چم ڈھیری کے ناظم سبحان بابو علاقے کے دو فریقین کے درمیان راضی نامہ کے لئے جرگہ کررہاتھاکہ مصالحتی جرگہ کے دوران ناظم کے مبینہ مخالفین نے حجرے پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے سبحان بابولگ کر موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شیرزادہ اور نثار شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں شیرزادہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ دیا پولیس کے مطابق سبحان بابو کی ملزمان سے گذشتہ 30سالہ سے دشمنی چلی آرہی تھی پولیس نے شہاب ولد شاد علی نے مبینہ ملزمان بھائیوں جابر،ابرار اورولی پسران کریم خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔