عازمین حج کی پاکستان کھجوریں بھیجنے کی ذمہ دار 3کارگو کمپنیاں رقم ہتھیا گئیں

عازمین حج کی پاکستان کھجوریں بھیجنے کی ذمہ دار 3کارگو کمپنیاں رقم ہتھیا گئیں

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2016ء مدینہ میں کھجوریں پاکستان بھیجنے والی تین کارگو کمپنیاں ہزاروں سعودی ریال کی کھجوریں اور ہزاروں ریال کرایہ لے کر مارکیٹ سے غائب،پاکستانی حجاج کھجوروں کا انتظار کر رہے ہیں ڈیڑھ ماہ بعد مدینہ میں کارگو آفس کے دئیے گئے فون نمبر پررابطہ کیا گیاتو نہ صرف نمبر بند پائے گئے مزید معلومات کے بعد پتہ چلا کہ دفتر بھی بند کر کے فرار ہو گئے ہیں ،تین کمپنیوں کے ملازمین کی بڑی تعداد پاکستان سے تعلق رکھتی تھی ،ساڑھے سات ریال سے 8ریال فی کلو تک مدینہ لاہور ،مدینہ کراچی کا کرایہ وصول کیا گیا ہے اور ایک بلٹی کے50ریال علیحدہ وصول کئے گئے ہیں تین کارگو کمپنیوں کی طرف سے سینکڑوں حجاج کرام متاثر ہوئے ہیں ،لاکھوں روپے کی کھجوریں اور لاکھوں پاکستانی روپے جو کرایہ کارگو کی مد میں دئیے گئے تھے ان سے محرو م ہوئے ہیں بعض پاکستانی حجاج نے سعودیہ میں اپنے تعلق داروں کے ذریعے متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سعودی حکام کو درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں جس کے بعد سعودی پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے۔

کمپنیاں فرار

مزید : صفحہ آخر