سندھ اسمبلی: این ایف سی ایوارڈ کی ر پورٹ ایوان میں پیش

سندھ اسمبلی: این ایف سی ایوارڈ کی ر پورٹ ایوان میں پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کے روز نیشنل فنانس کمیشن ( این ایف سی ) ایوارڈ کی پہلی ششماہی رپورٹ جولائی تا دسمبر 2015 ، جولائی تا دسمبر 2016 تک صوبے کو ہونے والی وصولیوں برائے 2016-17 ، رواں ریونیو اخراجات 2016-17 اور ترقیاتی اخراجات 2016 ، 17 کے بارے میں رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئیں ۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے ایوان میں سندھ کی ضلعی اور لوکل کونسل کے آڈٹ سے متعلق 2014-15 کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی ۔ اس موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام برائے 2008-09 تا 2013-14 کے بارے میں پرفارمنس آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی ایوان میں حکومت سندھ کے متفرق اکاؤنٹس ، مالیاتی اسٹیٹ منٹس 2013-14 کو بھی پیش کیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول