بلاول بھٹو کا حاجی عدیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو کا حاجی عدیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔جمعہ کو بلاول ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ حاجی عدیل ایک سچے اور وفادار نظریاتی سیاسی کارکن تھے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گذاری۔ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر حاجی عدیل کے لوحقین سے یکجہتی کا اظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے