اسحاق اور عاصم عرف کیپری کے ریمانڈ میں توسیع

اسحاق اور عاصم عرف کیپری کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادہشتگردی کی منتظم جج کی عدالت نے ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث اسحاق اور عاصم عرف کیپری کو مزید 2 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔جمعہ کوانسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزم اسحاق اور عاصم کیپری کو پیش کیا گیا عدالت میں تفتیشی افیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر مزید دو نئے مقدمات ہیں ملزمان نے 7 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جبکہ اس سے قبل ملزمان کا 4 کیسز میں ریماند حاصل کیا جا چکا ہے ملزمان سے 2 نئے مقدمات میں تفتیش کرنا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو مزید ریماند میں دیا جائے عدالت نے دونوں ملزمان اسحاق اور عاصم عرف کیپری کو 23 نومبر تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان بھی جمع کرایا جائے واضح رہے دونوں ملزمان پر مشہور قوال امجد صابری اور پولیس اہلکار اور ملیٹری اہلکاروں کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول