حکران کرپشن کیس میں پھنس گئے ،قطری شہزادہ بھی آ جائے تو یہ بچ نہیں سکتے :سراج الحق

حکران کرپشن کیس میں پھنس گئے ،قطری شہزادہ بھی آ جائے تو یہ بچ نہیں سکتے :سراج ...

بہاولپور(بیورورپورٹ) پوری قوم کشمیری عوام کیساتھ ہے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے پیچھے مغرب کاہاتھ ہے ن لیگ حکومت نے تین سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا غریب مزیدغریب جبکہ مال دار مزید مالدارہوگیا کروڑوں بچے تعلیم سے محروم‘ نوجوان بے روزگارجبکہ 35 فیصد آبادی صاف پانی پینے سے محروم ہے ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گذشتہ روز بہاولپورمیں ایم پی اے ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انڈیاباڈرز پرشرانگیزی صرف اس لئے کررہاہے کہ وہ کشمیرمیں شکست سے دوچارہوچکاہے اوراپنی اس خفت کومٹانے کیلئے وہ باڈر پر شرانگیزی میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے دولاکھ سے زائد افراد شہیدہوچکے ہیں ہزاروں افراد جیلوں اورعقوبت خانوں میں قیدوبندکی صعوبتیں برادشت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اقتدارمیں آنے سے قبل جوعوام سے وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورانہ کیا آج بھی پورے ملک میں لوڈشیڈنگ بدستورکی جارہی ہے کسانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کے محروم علاقے اب بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے ظالم سماج کوتبدیل نہیں کیاجائیگا ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ اقتدار پر ہردفعہ چہرے اورجھنڈے تبدیل کرکے سرمایہ دارطبقہ ہی قابض ہے انہوں نے کہاکہ بہاولپورصوبہ کی بحالی بہاولپورکاحق ہے بہاولپورکے نواب سرصادق محمدخان خامس کے پاکستان پرلاتعداداحسانات ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج تک ہرآنے والی سیاسی جماعت بہاولپورصوبہ کی بحالی کاوعدہ کرکے اس سے منحرف ہوجاتی ہیں انہوں نے کہاکہ اگرجماعت اسلامی اقتدارمیں آئی تو ہم ترجیحی بنیادوں پر بہاولپورصوبہ بحال کرینگے اور چولستانیوں کے مسائل کوحل کیاجائے گااور چولستان کو سرسبزعلاقہ میں تبدیل کردیں گے انہوں نے کہاکہ ہم ترکی کے صدر اردگان جوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کی بات کی اورکہا کہ حضورا کرم نے حکومت کرنے کاجوطریقہ دیاہے وہی فلاح کاراستہ ہے اوراسی طریقہ پر حکومت کرنی چاہے انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورہ پرآئے تونوازشریف نے ان کو اپنے گھرکامہمان بنالیا جبکہ کسی بھی سیاسی قیادت کوان سے نہیں ملنے دیا جوکہ غلط اور تنگ نظری ہے جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم جاری رہے گی اوراب ہم نے عدالت کاراستہ اختیارکیاہے اورہمیں پوری امیدہے کہ عدالت عوام کومایوس نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کے خلاف مہم کسی ذاتی رنجش کی بناء پرنہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے کرپشن کاخاتمہ ہوجائے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ وی وی آئی پی دن رات ملک کولوٹ رہے ہیں ان سب کااحتساب ہوناچاہیے انہوں نے کہاکہ حکمران کرپشن کیس میں پھنس چکے ہیں اب اگرقطری شہزادہ بھی آجائے تو یہ بچ نہیں سکتے ہیں روشن پاکستان کیلئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے قبل ازیں انہوں نے ایم پی اے ڈاکٹرسیدوسیم اختر کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

سراج الحق

مزید : کراچی صفحہ اول