لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار دا د منظور

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار دا ...

اسلام آباد( آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ، مذمتی قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے قرارداد کے متن میں ہے کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ہمارے سات جوان شہید ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں قرارداد میں مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

قرارداد منظور

مزید : کراچی صفحہ اول