وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر حاجی عدیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک متحرک سیاسی رہنما تھے اُن کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم اس دُکھ کی گھڑی میں اُن کے ساتھ برابر کے شریک ہیں وزیراعلیٰ نے لواحقین کیلئے صبر واستقامت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا بھی کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول