اے این پی ایک مدبر اور اصول پسند سیاستدان سے محروم ہوگئی ،حیدر ہوتی

اے این پی ایک مدبر اور اصول پسند سیاستدان سے محروم ہوگئی ،حیدر ہوتی

مردان( بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اے این پی ایک بڑے مدبراوراصولی سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے سابق سینٹر حاجی محمدعدیل کے انتقال کی خبر کے بعدصو بائی صدر نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کردی اور وہ مرحوم کی اقامت گاہ پہنچ گئے امیرحیدرخان ہوتی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی محمد عدیل کے وفات کی خبر نے ان کو ہلاکر رکھ ردیاہے مرحوم باچاخان کے صحیح پیروکار اورپارٹی کے عظیم سرمایہ تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُرنہیں ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یہ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں حاجی محمد عدیل کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جو قربانیاں انہوں نے دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہیں ، انہوں نے مرحوم حاجی محمد عدیل کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پورے صوبے میں اے این پی تین روزہ سوگ منائے گی اور پارٹی دفاتر میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول