عوام کی خدمت عبادت کے جذبے سے انجام دینے کے خواہاں ہیں :امیر مقام

عوام کی خدمت عبادت کے جذبے سے انجام دینے کے خواہاں ہیں :امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سیاست کامقصدعین عوامی خدمت ہے اورہم عوامی خدمت عبادت سمجھ کرکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے چاہنے والوں کامحبت میرے لئے سب کچھ ہے اورانشاء اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بانڈئی منگولئی کیلئے بجلی کی نئی فیڈرکی منظوری دیدی گئی ہے،تحصیل کبل میں کانجو اوردیولئی کیلئے دونئے سب ڈویژن کی بھی منظوری دی جاچکی ہے۔انجینئرامیرمقام نے ضلع ناظم کوتحصیل کبل میں دو نئی سب ڈیژنزکی فی الفورافتتاح کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ مٹہ اورکبل میں پچاس پچاس کروڑروپے کی لاگت سے دونئے گرڈسٹیشنز کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جس پرجلدکام کاآغازکردیا جائیگاجبکہ چارباغ میں علیحدہ 132-KVگرڈسٹیشن کاقیام بھی زیرغورہے اورسوئی گیس کی فراہمی کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں مختلف فاتحہ خوانیوں کے بعدمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے تحصیل ناظم چارباغ جاوید خان کے بھانجے ہزارہ یونیورسٹی میں شہیدہونے والے سلمان خان سمیت سلطان روم چیئرمین کی والدہ،ڈسٹرکٹ کونسلر اکامعروف عبداللہ کی ہمشیرہ،سجادخان خان منگولئی کے چچاصاحب خان تحصیل کبل کے چچا،حاجی جلات خان ،عبدالغفورخان کبل،بہاؤالدین ایڈوکیٹ کبل کے رشتہ داراورکوکارئی میں ڈسٹرکٹ کونسلرآفرین خان کے ماموں کی بلنددرجات کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرضلع سوات پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین قیموس خان،قوی خان ایڈوکیٹ،ضلعی ناظم سوات محمدعلی شاہ،عظمت علی خان مٹہ،فیروزشاہ خان ایڈوکیٹ،شیررحمان خان،ڈسٹرکٹ وتحصیل کونسلرز،ناظمین ،اورعمائدین علاقہ بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول