پشاور میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور نے چہلم امامؓ کے موقع پر امن و امان و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں دیواروں باالخصوص مساجد اور امام بارگاہوں پر لکھائی کرنے،قابل اعتراض پمفلٹ یا پوسٹرز آویزاں یاتقسیم کرنے،قابل اعتراض مواد کی اشاعت اور تقسیم،افغان مہاجرین کی نقل حرکت،دکانوں،کھلے مقامات اور مارکیٹیوں وغیرہ میں کیسٹیں؍سی ڈیز چلانے،چہلم کے دوران آتشین پٹاخوں کے استعمال اور فروخت اور ماسوائے اذان اور خطبہ جمعہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندیاں شامل ہیں۔ان احکامات پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی جبکہ یہ احکامات فوری طور پر 12دنوں کے لئے 16سے 27نومبر2016تک نافد العمل رہیں گے۔