عمران خان نے وزیر اعظم کو تلاشی دینے پر مجبور کیا :محمد عاطف خان

عمران خان نے وزیر اعظم کو تلاشی دینے پر مجبور کیا :محمد عاطف خان

دان(بیورورپورٹ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور خیبرپختون خوا کے وزیرتعلیم وبرقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سولو فلائٹ کرے گی پشاور ویلی میں اے این پی سے مقابلہ ہوگا ساؤتھ میں جے یو آئی جبکہ ہزار میں مسلم لیگ (ن) سے ٹاکڑاہوگا عمران خان نے وزیراعظم کو تلاشی دینے پر مجبور کردیاہے سپریم کورٹ سے امیدیں وابستہ ہیں ،امیرمقام ہمیں استعفوں کے مشورے دینے والے کون ہوتے ہیں وہ قوم کواپنی دولت کے ذرائع بتائیں ،بے رحم احتساب میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں عبدالولی خان یونیورسٹی کو 65کروڑ فنڈ جاری کردیا ہے وہ اپنی رہائش گاہ میں مردان پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع ،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل ،فنانس سیکرٹری پرویز خان اور سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ریڈیو پختون خوا مردان کے سٹیشن ڈائریکٹر شمس الحق یوسفزئی بھی اس موقع پر موجودتھے محمد عاطف خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے روایتی اورفرسودہ نظام کو لات ماری ہے عوام چہروں کی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں آئندہ انتخابات میں روایتی اتحادوں کا سہارالینے کی بجائے سولو فلائٹ کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے امیر مقام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ شکست خوردہ عناصر ہمیں استعفوں کی مشوروں دینے کی بجائے اپنی دولت کے ذرائع بتائیں انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کو بھائی کہنے والے آج چیمپئن بنے ہوئے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم نے اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کیاہے پولیس سیاسی مداخلت سے آزادہوچکی ہے محکمہ مال کا قبلہ درست کرلیاگیاہے جبکہ رائٹ ٹوانفارمیشن اور وسل برول ایکٹ سے شہریوں کو احتساب کے عمل میں برابر شریک کردیاہے انہوں نے ایک سوال کے جواب مین کہاکہ اس میں شک نہیں کہ عوام بے رحم احتساب چاہتی ہے لیکن اس کے راستے میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں زیادہ تر قومی دولت لوٹنے والے چور اورکرپٹ عناصر ثبوت مٹاچکے ہیں جس کے باعث اب تک ان عناصر کے خلاف بے رحم احتساب کا سلسلہ شروع نہیں کیاگیا جس کی توقع کی جارہی تھی انہوں نے کہاکہ ضلع مردان کی ترقی کے لئے کئی میگا پراجیکٹ شروع کئے جاچکے ہیں جس میں گرلز کیڈٹ کالج ،فیملی پارک ،طورومیں میگا پارک ،فلائی اورز شامل ہیں جبکہ خواتین یونیورسٹی کو تین سو کنال اراضی کی منظوری دے دی گئی جبکہ اس کے لئے ڈھائی ارب روپے ریلز کی جائے گی صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا پی سی ون منظور کرتے ہوئے 65کروڑ روپے جار ی کردیئے ہیں انہوں نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہاکہ ضلعی حکومت سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہر پارٹی کا وژن الگ ضرور ہوتاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول