زکریا یونیورسٹی میں34یوسف رضا گیلانی سکالر شپ تقسیم تقریب کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی میں34یوسف رضا گیلانی سکالر شپ تقسیم تقریب کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں 34 یوسف رضا گیلانی سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی. تقریب میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سکالرشپ تقسیم کیے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سکالرشپ حاصل کرنے والے افراد کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کے ساتھ ساتھ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے . وائس چانسلر نے مزید کہاکہ تمام افراد کو میرٹ پر سلیکٹ کیاگیا ہے جس کی منظوری ایچ ای سی نے بھی دے دی ہے. تقریب میں چیئرمین سکالرشپ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان ، جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر حسن بچہ کے علاوہ چیئرمین و ڈین موجود تھے.سکالر شپ حاصل کرنے والے اساتذہ کرام میں شعبہ اکنامکس کے.محمد فہیم .محمد ایوب.سدرہ اقبال.ساجد علی شعبہ سوشیالوجی کے.صبغہ نور.محمد آصف‘شعبہ ایجوکیشن کی حناء کوثر‘شعبہ فائن آرٹس کی فاطمہ زہراء‘شعبہ فزکس کی‘مریم حناء ‘تہریم ‘شعبہ شماریات کا محمد اعجاز‘شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پرویز اقبال خان ا ورحافظ محمد ظہیر الدین بابر‘شعبہ باٹنی کے مرزا احسن بیگ اورماریہ رفیق‘شعبہ کیمسٹری کی حناء عندلیب.نجیب اللہ‘شعبہ ویٹرنری سائنس کے محمد عبدالباسط.محمد جمشید خا ن اورحافظ محمد ارشد‘شعبہ کمپیوٹر انجیرنگ کے عثمان ہمایوں‘محمد وقار اشرف‘شعبہ آرکیٹکچرل انجیرنگ کے کامران شبیر اورثمرہ یوسف‘شعبہ الیکٹریکل انجیرنگ کے محمد ذوالفقار علی اورعبدالواحید خواجہ ‘شعبہ مکینیکل انجیرنگ کاعبدالباری‘آرکیٹکچرل انجیرنگ کے آفتاب نذیر اورفیضان مجید‘شعبہ زرعی کے عمران شبیر‘ فواد ظفر احمد خان‘توصیف خان بابر‘تنویر اسلم گوندل اورشعبہ انگلش کاثاقب عزیز شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر