کھیل اور سیاست میں فرق،عمران خان رویوں میں تبدیلی لائیں،سعید منیس

کھیل اور سیاست میں فرق،عمران خان رویوں میں تبدیلی لائیں،سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا ہے کہ ترکی کے صدرطیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرعمران خان سمیت تحریک انصاف کے ایم این ایزاورسنیٹرز نے شرکت نہ کرکے کیاپیغام دیاہے کہ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
کل اگرکوئی دشمن ملک خدانخواستہ پاکستان کے خلاف کارروئی کرے توبھی وہ اپنی ضداورہٹ دھرمی کی سیاست جاری رکھیں گے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان اور سیاست کے میدان میں فرق ہو تا ہے لیکن عمران خان نے سیاست کو بھی کھیل سمجھ لیا ہے ملک کے ستر لا کھ سے زائد لوگو ں نے الیکشن 2013اُن پراعتماد کااظہار یہ سمجھ کرکیا کہ شایدیہ مثبت سیاست کریں اور ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لیے اپنا کردار ادا کریں لیکن گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران اُنہوں نے ملک میں انارکی ، خلفشار ، جمہوریت کش رویوں اور معیشت کو نقصان پہنچا نے کے سواکچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میں نہ مانوں والی سیاست جاری رکھی ہوئی ہے اسوقت ملک حالتِ جنگ میں ہے ہمیں مختلف محاذوں پر جن میں دہشت گردی لوڈشیڈنگ بیروزگاری مہنگائی جیسے مسائل سے لڑنا پڑرہاہے اس لیے عمران خان کو ایک محب وطن سیاستدان کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چا ہیے۔
سعید منیس