چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت نے چہلم حضر ت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرپولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائدکردی۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کے اضلاع کی پولیس کوہائی الرٹ رہنے کاحکم دیاہے سکیورٹی ڈیوٹیوں کومؤثراورقابل عمل بنانے کے لیے مختلف سرکاری دفاترسے بھی پولیس افسران واہلکاروں کومختلف پوائنٹس پرتعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے احکامات کے مطابق جوافسران یااہلکارقبل ازیں رخصت پرگئے ہوئے ہیں وہ چہلم حضرت امام حسینؓ کی تمام ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے پابندہوں گے اورڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد رخصت پرجاسکیں گے حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔

چہلم امام حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر