گورنر پنجاب3روزہ دورہ پر ملتان پہنچ گئے
ملتان(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران بروز ہفتہ 19 نومبر کو گورنمنٹ ایمر سن کالج ملتان میں ایمرسونینز کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور این ایف سی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈ کا بھی وزٹ کریں گے ،وہ اپنے اس دورے کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لیں گے۔
گورنر پنجاب