ضلعی عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ

ضلعی عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ

ملتان(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے ضلعی عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر عدالتی بائیکاٹ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے ہیں۔دریں اثناء صدربارعظیم الحق پیرزادہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں پہلے 300 فیصد اضافہ کیا اوراب پھر 50 فیصد تنخواہوں میں اضافہ اورجوڈیشل الاؤنس میں بھی 50 فیصد اضافہ کردیاہے جو ضلعی عدلیہ کے ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی اورامتیازی سلوک کے مترادف ہے اس لئے ڈسٹرکٹ بارملتان کے وکلاء سراپااحتجاج ہیں اورملازمین کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی عدلیہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی لاہورہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے برابراضافہ کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر