سی پیک منصوبہ ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا‘ احمد لدھیانوی

سی پیک منصوبہ ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا‘ احمد لدھیانوی

ملتان( جنرل رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد اہلسنت ،دفاع پاکستان کونسل و دفاع حرمین شریفین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ سی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پیک کا منصوبہ ملک دشمن قوتوں اور ہمسایہ ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا ،اس عظیم اور اہم منصوبے کے لیے متحد ہونا پڑے گا ،انہوں نے کہا سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سلامتی کے لیے اور قیام امن کے لیے متحد ہونے پڑے گا،انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر ایردوان کا دورہ پاکستان کے لیے خوش آیند ،لیکن اس موقع پر بھی سیاسی جماعتوں نے ذاتی انا ء کی تسکین کے لیے مشترکہ سیشن کا بائیکاٹ کر کے اچھا پیغام نہیں دیا ،علامہ محمد لدھیانوی نے ترک صدر کے پارلیمنٹ میں خطاب کو اہم ترین قرار دیاانہوں نے کہا کہ ایردوان نے دہشت گردی سے متعلق جو گفتگو کی ہے وہ انتہائی زبردست اور مغرب کے لیے کھلا پیغام ہے ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے جمعہ کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنا ہوگا ،نیشنل ایکشن پلان کا اطلاق کیا صرف ہمارے لیے ہے ، فورتھ شیڈول کا قانون بھی کیا صرف ہمارے لیے ہے ؟

مزید : ملتان صفحہ آخر