یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آج ہونگے‘ اتنظامات مکمل

یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات آج ہونگے‘ اتنظامات مکمل

ملتان، خانیوال(خبر نگار+نمائندہ پاکستان ) ضلعی ملتان کی 185یونین کونسلوں میں 925مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات آج ہوں گے یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسروں نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان سٹاف کے حوالے کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کی 117یونین (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن کی 68یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے حوالے سے مقابلے ہو رہے ہیں واضح رہے کہ یونین کونسل میں مخصوص نشستوں کی تعداد 5ہے جس میں سے خواتین کی 2، کسان ، یوتھ اور اقلیت کی 1,1سیٹ شامل ہے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلع خانیوال کی 136یونین کونسلوں میں خصوصی نشستوں کے آج19نومبر کو الیکشن ہونگے ہر یونین کونسل میں دو دو خواتین ،ایک ایک کسان ،ایک ایک یوتھ اور ایک ایک اقلیتی کونسلرز کا انتخاب ہوگا ضلع خانیوال کی 136یونین کونسلوں میں1088کونسلرز اپنے 680امیدواروں کا انتخاب کریں گے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پریذائیڈنگ افسروں کی تقرری کے علاوہ الیکشن میٹریل اور دیگرتمام انتظامات مکمل کردیے ہیں پولنگ صبح9بجے سے شام چار بجے تک ہوگی جبکہ غیر متعلقہ افراد کا پولنگ اسٹیشنوں میں داخلہ بند کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر